فون:

+92-42-35756953-4

فیکس:

+92-42-35710604

ای میل:

info@leinerpakgelatine.com
سر ورق » ضابطہ اخلاق


لائینرپاک جیلاٹین لمیٹڈکے ہر ملازم سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی توانائیوں کو محنت، ایمانداری اور پیشہ وارانہ طریقہ سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں صرف کرے۔ اس کا حصول کچھ اخز کردہ معیار کے ذریعے ہی ممکن ہے۔


ضابطہ اخلاق ایسے قابل قبول معیار کو مقرر کرتا ہے جس سے تمام ملازمین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ہر وقت اس پر عمل پیرا رہیں۔ یہ ہمارے کاروبار کی مستحکم بڑھوتری اور ملک میں کارپوریٹ کلچر کے فروغ کے لیے مددگار ثابت ہو گا۔


لائینرپاک جیلاٹین لمیٹڈکے ملازمین اپنے روزمرہ کی کاروباری مصروفیات میں درج ذیل قوانین پر عمل پیرا ہو ں:۔


تمام قابل قبول اصول


۱۔ لائینرپاک جیلاٹین لمیٹڈکے تمام ملازمین جو کسی بھی عہدہ پر فائز ہوں ان کے لیے ایمانداری سب سے زیادہ ضروری ہے۔


۲۔ پیشہ وارانہ کام پر کسی بھی سطح پر سمجھوتا نہیں ہو گا۔


۳۔ ملکی قوانین کی مکمل پاسداری کی جائے اور غیر اخلاقی حرکات کا ارتکاب یا غیر اخلاقی حرکات پر اکسایا نہیں جا سکتا۔


۴۔ لائینرپاک جیلاٹین لمیٹڈکے ملازمین کو چاہیے کہ وہ ہمیشہ کمپنی اور اسکے حصہ داران کے مفاد کا تحفظ کریں۔


۵۔ یہ ملازمین کا فرض ہے کہ کمپنی ھذا نے جو انتظامی، ماحولیاتی اور حفاظتی معیاد ترتیب دیئے ہیں ان کی پیروی کریں۔


۶۔ ہر ملازم کو چاہئے کہ اپنے ساتھیوں ، سینیئرز اور کمپنی کے دوسرے حکام کی عزت کا خیال کریں۔


۷۔ دوسرے اداروں اور ریگولیٹری حکام سے معاملات نمٹاتے وقت اخلاقی اقدارکو مد نظر رکھیں۔


۸۔ تمام ملازمین اس بات کا ہمیشہ خیال رکھیں گے کہ ان کا کوئی غیر قانونی/غیر اخلاقی کام لائینرپاک جیلاٹین لمیٹڈکی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ جس کی کبھی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔


۹۔ تمام اعلانات، کاموں/ معاملات میں پوری طرح شفافیت اور کمپنی کی انتظامیہ سے ایسے خدشات کا ذکر کرنا جس سے کمپنی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔


۱۰۔ ہر ملازم کو چاہیے کہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی کی مد میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی ادائیگی قبول نہ کرے۔ قطع نظر اس کے کہ رقم کتنی ہے۔


۔ پاکستان کی قوانین پر پوری طرح عمل پیرا ہونا۔

ملازمین کے لیے خاص دفعات

کمپنی کے ملازمین ، انتظامیہ اور ڈائریکٹران کے لیے درج ذیل قوانین خاص طور پر مرتب کیے گئے ہیں:۔


سیاسی وابستگی


کام کے اوقات میں سیاسی گفتگو سے پرہیز ضروری ہے اور کمپنی کسی سیاسی پارٹی اور سیاسی سرگرمی کی حمایت نہیں کرتی۔


کاروباری تحائف


زیادہ مالیت کے تحائف کسی اتھارٹی یا شخص سے نہ تولئے جا سکتے ہیں اور نہ ہی دیے جا سکتے ہیں۔ تحائف پر کسی بھی قسم کے خرچ کو مجاز اتھارٹی سے منظور ہونا چاہیے اور اسے پوری طرح لکھا جا نا چاہیے۔


کمیشن اور فیسیں


کسی قسم کی کمیشن/ فیس جو کہ کسی شخص / ادارے کو دینی ہو اسے کمپنی پالیسی کے تحت منظور کروانا چاہیے۔


میڈیا بیان


جب تک چیف ایگزیکٹو سے منظوری نہ حاصل کر رکھی ہو کوئی بھی ملازم میڈیا بیان نہیں دے گا۔


غیر اخلاقی طر ز عمل


یہ کمپنی کی پالیسی ہے کہ غیر اخلاقی طر ز عمل سے بچا جائے اور لائینر پاک کسی بھی قسم کے فائدہ مثلاً مالی یا دیگر فوائد کے حصول کے لیے رشوت کے دینے یا وصول کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔


رازداری اور درستگی


لائینر پاک کے ہر ملازم کی ذمہ داری ہے کہ کاروباری عمل میں کمپنی کی حساس معلومات کا راز رکھے۔ یہ متعلقہ ملازم کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر ٹرانزیکشن کو اس کی کوالٹی اور مقدار کے لحاظ سے پوری درستگی سے ریکارڈ کرے تا کہ کمپنی میں درست اطلاع پہنچ سکے۔


انٹرنل کنٹرول


کمپنی نے انٹر کنٹرول وضع کیا ہوا ہے ۔ اس انٹرنل کنٹرول کے زیر اثر آنے والے ملازمین کے لیے ضروری ہے کہ ان مرتب شدہ قوانین پر عمل پیرا ہوں۔


اکاؤنٹنگ سسٹم


ایک مکمل اور وسیع اکاؤنٹنگ کا سسٹم ڈیزائن کیا گیا ہے جو کہ وقتاً فوقتاً اپ گریڈ ہوتا رہتا ہے۔ ایسے افراد جن کی ذمہ داری ہے کہ وہ مالی ٹرانزیکشن کا اندراج کریں انہیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ٹرانزیکشن درستگی کے ساتھ وقت پر درج کی گئی ہے۔


کمپنی اثاثہ جات کا استعمال


لائنیر پاک جیلاٹین ایک پیداواری ادارہ ہے اور اس کی فیکٹری میں قیمتی اثاثہ جات کی تنصیب ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کچھ متحرک اثاثہ جات بھی ہیں جیسا کہ گاڑیاں ۔ ملازمین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ کمپنی کے مادی اور غیر مادی وسائل کو کمپنی کاروبار کے لیے استعمال کریں۔ اور کسی بھی ذاتی استعمال میں نہ لایا جائے جب تک مجاز اتھارٹی سے اس کی اجازت نہ لی جائے۔ تمام ملازمین کو اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ انکے ذاتی مفاد اور تعلقات ان کے فرائض کی ادائیگی کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری پر غالب نہ آ جائیں۔ دوسرے لفظوں میں کمپنی کے کاروبار اور ملازمین کے ذاتی عوامل اور مالی فوائد کے مابین کوئی تصادم نہیں ہونا چاہیے۔


گاہکوں ، کنٹریکٹرز اور سپلائیرز کے ساتھ تعلقات:۔


کمپنی کی پالیسیوں اور ضابطہ اخلاق میں وضع کیے گئے طریقہ کار کے پیچھے یہ روح کار فرما ہے کہ ملازمین کے ذاتی عمل اور رو زمرہ کے کاروباری معاملات میں نظم و ضبط ، ہم آہنگی اور عزت کا فروغ کیا جائے۔


لائنیر پا ک کے ملازمین کے لیے ضروری ہے کہ گاہکوں، کنٹریکٹرز اور سپلائرز کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں جس سے دیرپا وابستگی ہو گی اور کمپنی کے معیار کے مطابق باہمی فائدے کی ٹرانزیکشن ممکن ہو سکے گی۔


غیر تعمیل


یہ بات تمام ملازمین پر عیاں ہونی چاہیے کہ انہیں تمام ضابطوں بشمول انتظامی سسٹم، ماحولیات، حفاظتی تدابیر، اکاؤنٹنگ اور انٹرنل کنٹرول سسٹم، ضابطہ اخلاق اور رو زمرہ کی کاروباری ٹرانزیکشن کے لیے جاری کردہ ھدایات پر عمل کرنا ضروری ہے۔


ملازمین کی طرف سے کسی قسم کا انحراف اور غیر تعمیل کی وجہ سے انصباطی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں تعمیل نہ کرنے کی شدت کے مطابق معطل ، بر خاست اور مجرمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی


آخری تاریخ اپ ڈیٹ2018-05-02 03:32:00