فون:

+92-42-35756953-4

فیکس:

+92-42-35710604

ای میل:

info@leinerpakgelatine.com

لائینرپاک جیلاٹین لمیٹڈ ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جو کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج لمیٹڈ پر لسٹڈ(مندرج) ہے۔کمپنی 1983 ؁ء میں پی۔ لائینر اینڈ سنز گریٹ برٹن لمیٹڈ کے اشتراک سے قائم ہوئی تھی۔ یہ مسلم دنیا کا ’’حلال‘‘ جیلاٹین بنانے کا پہلا منصوبہ تھا جس کی سالانہ پیداواری صلاحیت 2000 میٹرک ٹن ہے۔ ’’جیلاٹین کی پیداوار کے علاوہ‘ پیداوار کی بائی پراڈکٹ ڈائی کیلشیم فاسفیٹ خاص طور پر پولٹری اور فیڈ کی معیاری صنعتوں کی ضروریات بھی پوری کر رہی ہے۔


یہ قابل فخر اور بہت تسکین کی بات ہے کہ ہم اسلامی طریقہ سے ذبح کیے گئے حلا ل جانوروں سے بنائی گئی ’’حلال‘‘ جیلاٹین کی پیداوار اور ایکسپورٹ کر رہے ہیں۔


انتظامیہ جیلاٹین کی پیداوار اور اس سے منسلک مصنوعات کے لیے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی میں آنے والی جدت سے پوری طرح آگاہ ہے۔


پیداواری عمل جیلاٹین کی پیداوار کے جدید طریقہ کار اور مشینری کے استعمال سے ہم آہنگ رہتا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال دنیا میں لائینرپاک جیلاٹین لمیٹڈکے برانڈ کے تحت بننے والی جیلاٹین بہتر معیار کی ضامن ہے۔


پیشہ وارانہ خدمات کا حصول


انتظامیہ جیلاٹین اورڈائی کیلشیم فاسفیٹ کے معیار کو برقرار رکھنے اور مزید بہتر بنانے کو بہت اہمیت دیتی ہے ۔ اس مقصد کو درج ذیل دو طریقوں سے حاصل کیا جا رہا ہے جو کہ ساتھ ساتھ چل رہے ہیں


 

ٹیکنالوجی میں جدت


پیشہ ور لوگوں کی خدمات حاصل کرنااور متعلقہ میدان میں انکی ٹیم بنانا۔


ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ کمپنی نے اعلیٰ تعلیم یافتہ کیمیکل انجینیئرز اور کمیسٹ کی ٹیم بنا لی ہے جو کہ اعلیٰ کوالٹی کی پیداوار کے لیے پر عزم ہیں۔ یہ ہمارے پیشہ ور لوگوں کی ٹیم ہی ہے جو گاہکوں کی مانگ کو ہر وقت ٹائم پر بغیر کسی غلطی کے پورا کرنے میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں۔

   
 

 


آخری تاریخ اپ ڈیٹ 2018-04-25 04:22:01